قومی

‘پشتون ہیروز’ کے 12 سالہ مصنف بلال داوڑ قومی اسمبلی میں!

پشتون تاریخ پر 12 سال کی عمر میں کتاب لکھنے والے ہونہار بچے بلاول لطیف داوڑ نے خصوصی دعوت پر قومی اسمبلی کا دورہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کم عمری میں پشتون تاریخ پر تصنیف مکمل کرنے والے بلاول داوڑ کا استقبال کیا اور کہا کہ بلاول داوڑ جیسے ہونہار سپوت ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ان ہونہار ستاروں کو تراشنے میں ہمارے اساتذہ کا کردار کلیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور ایک باشعور قوم ہمیں اپنی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی، ”چاہتا ہوں کہ ملک کا بچہ بچہ کتاب سے دوستی رکھنا سیکھے۔”

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بلاول داوڑ نے  ’پشتون ہیروز‘ کے موضوع پر کتاب تصنیف کی ہے جو رواں برس شائع ہوئی۔

اپنے ایک انٹرویو میں بلاول نے کہا تھا کہ مغرب میں پشتونوں سے متعلق غلط تاثر کو زائل کرنے کے لیے انہوں نے کتاب لکھی، اوولف کیرو اور غنی خان ان کے پسندیدہ مصنفین ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button