خیبر پختونخوا
سات طلباء کو کورونا لاحق، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور دو ہفتوں کیلئے بند
طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو دو ہفتوں کیلئے بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں یونیورسٹی کے ترجمان نے نے کہا ہے کہ فیصلہ طلباء میں کرونا کیسز آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، اب تک 7 طلبہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، 6 طالبات اور ایک طالبعلم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مزید 273 طلبہ کے ٹیسٹ رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں، میڈیکل کالجز کے میل فی میل ہاسٹل کو بھی بند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و نجی سکولوں کے طلباء میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے تھے۔