خیبر پختونخوا

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی پشاور آمد

پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان مختصر دورے پر پشاور پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

میڈیا کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ میں پشاور پہلی دفعہ آیا ہوں، بہت اچھا لگا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے بہت سے لوگ باکسنگ سیکھنے کے لیے مجھ سے رابطہ کرتے ہیں،باکسنگ کا یہاں پر بے پناہ ٹیلنٹ یے۔

عامر خان کے مطابق ہم فری باکسنگ کے لیے اکیڈمیز بنانے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام بچوں کو باکسنگ سکھانے کا موقع فراہم کریں، ”دیگر شہروں میں بھی باکنسگ اکیڈمیز بنانا چاہتا ہوں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button