خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

ضلع بونیر میں آتش بازی پر پابندی عائد

سی جے عظمت تنہا سے

ضلع بونیر میں آتش بازی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکشن کے مطابق رات کے وقت آتش بازی سے مریضوں، بچوں اور عام لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے، بیمار اور دل کے کمزور لوگ کسی اور کی خوشی کی خاطر سخت اذیت سے دوچار ہو جاتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوام کی جانب سے بار بار شکایات پر اور عوام کے بہتر مفاد میں ضلع بھر میں ہر قسم کی آتش بازی پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

ڈی سی نے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دکانداروں سے مال ضبط کیا جائے اور اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بازار صدور کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ان دکانداروں کی نشاندہی کریں گے جو لوگ آتش بازی کا سامان فروخت کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button