کھیل

نئے کرکٹرز کی تلاش، باڑہ میں ٹرائلز کا اہتمام

پاکستان میں نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کی کوششیں جاری ہے۔ پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں جمعرات کے روز باڑہ میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا۔پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور ارشد خان نے ٹرائلز لیے ،محمد اکرم نے کہا کہ باڑہ آکر بہت خوشی ہوئی ، یہاں کرکٹ کا زبرست ٹیلنٹ موجود ہے، مستقبل میں باڑہ سے کئی نوجوان کرکٹرز ابھر کر سامنے آئیں گے۔

پشاور زلمی کے سپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے کہا کہ باڑہ کے نوجوانوں میں کرکٹ کا ٹیلنٹ اور جوش وخروش دیدنی ہے ،پشاور زلمی نے پشاور، جمرود، سوات، لاہور،وزیرستان کے بعد باڑہ میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا ہے اور ایم جی زلمی کیمپ سے پاکستان کرکٹ کو نوجوان کرکٹرز میسر آئیں گے۔

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش ہمارا مشن ہے،خیرپختونخواہ اور پورے پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button