پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار444 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 798 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3 لاکھ 9ہزار 15 ہو گئی ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے2لاکھ94ہزار740 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد7 ہزار831 رہ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار246ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار864، خیبرپختونخوا میں37 ہزار525، بلوچستان میں14ہزار838، اسلام آباد میں16 ہزار324، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار610 اور گلگت میں 3 ہزار608کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار229 اور سندھ میں 2 ہزار477 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں84 اور آزاد کشمیر میں70ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔