کھیل

عمر گل اور عمران فرحت کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹرز عمران فرحت اور عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں کرکٹرز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ بلوچستان کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور جلد باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

‏کرکٹر عمران فرحت نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سیزن میں ہی کہہ دیا تھا کہ کہ آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ان کا آخری ہو گا۔ عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ ، 58 ون ڈے اور 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جبکہ 222 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

عمران فرحت کا کہنا ہے کہ اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پورا سیزن کھیلتا ہوں یا نہیں ابھی دیکھوں گا انجوائے کرتا رہا تو کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے لاؤں، کوچنگ کی پیشکش پہلے سے ہیں لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اس میں آنا چاہتا ہوں۔

‏ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کے ہیرو عمرگل نے بھی کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔  ملتان میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کرکٹ عمر گل کو آخری بار بالنگ کرتا دیکھ سکیں گے۔

عمر گل نے میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ دونوں سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر سکتے ہیں۔ عمر گل نے 47 ٹیسٹ ، 130 ون ڈے میچز اور 60 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے بھی ممبر ہیں اور اب کوچنگ سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button