خیبر پختونخوا

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو گرفتارکرلیا

قومی احتساب بیورو( نیب) خیبرپختو نخوا نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

نیب کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ڈی ایف او موسیٰ خان بلوچ کو ایک کارروائی کے دوران پشاورسے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جمعرات کے روز پشاور کی نیب عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ سابق ڈی ایف او موسٰی خان کے بڑے بیٹے مولانا فضل الرحمان کے پرسنل سیکریٹری ہیں۔

موسی خان بلوچ کیخلاف آمدن سے زائد آثاثوں کی تحقیقات جاری تھیں۔ موسیٰ خان بلوچ مولانا فضل الرحمان کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں اور جے یو آئی کی مرکزی کونسل کے رکن اورتحصیل پہاڑ پور کے امیر بھی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button