‘حکومت خواجہ سراؤں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت قوانین بنائے’
ڈیرہ اسماعیل خان میں خواجہ سراؤں نے سانحہ موٹروے اور پشاور میں خواجہ سرا ء کو قتل کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
ڈیرہ پریس کلب کے سامنے خواجہ سراؤں نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر جنسی زیادتی کے خلاف تحریریں آویزاں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ موٹروے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک میں فوری طور پر خواجہ سراؤں، خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت قوانین بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:
خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے تھانوں میں خصوصی ڈیسک قائم
صوابی میں قتل محمد سعد خواجہ سراء نہیں تھا، کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا
یاد رہے خواجہ سرا گل پانڑہ کو 9 ستمبر کو پشاور میں قتل کیا گیا تھا۔ ٹرانس جنڈر ایسو سی ایشن صدر فرزانہ کے مطابق خواجہ سراؤں کو پلوسی میں پروگرام سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا، خواجہ سراء گل پانڑہ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا جبکہ چاھت نامی خواجہ سرا زخمی ہو گیا جسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، چاھت کو چھ گولیاں لگی تھیں۔