خواجہ سرا گل پانڑہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
پشاور میں خواجہ سرا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رفیع اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ملزم رفیع اللہ کا تعلق افغانستان سے ہیں، ملزم نے 9 ستمبر کو خواجہ سراوں پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے ایک خواجہ سرا گل پانڑہ ہلاک جبکہ دوسرا چاہت زخمی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے تھانوں میں خصوصی ڈیسک قائم
صوابی میں قتل محمد سعد خواجہ سراء نہیں تھا، کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا
سی سی پی او نے کہا کہ واردات میں مرکزی ملزم کے ساتھ دو اور افراد بھی ملوث ہیں، خواجہ سراوں کے لیے گلبہار مین ویکٹم سپورٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ سراوں کو دھمکانے اور تشدد کی روک تمام کے لیے تمام خواجہ سرا کا ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے خواجہ سرا گل پانڑہ کو 9 ستمبر کو قتل کیا گیا تھا۔ ٹرانس جنڈر ایسو سی ایشن صدر فرزانہ کے مطابق خواجہ سراؤں کو پلوسی میں پروگرام سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا، خواجہ سراء گل پانڑہ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا جبکہ چاھت نامی خواجہ سرا زخمی ہو گیا جسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، چاھت کو چھ گولیاں لگی تھیں۔