خیبر پختونخوا

مردان میں مائکرو سمارٹ لاک ڈاؤن مزید چھوٹے سطح پر لایا گیا، 5 نئے جگہوں پر نافذ

مردان ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو مزید مائکرو (چھوٹے) سطح پر لانے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نئے کیسز آنے پر مائیکرو لاک ڈاؤن کے تحت گلی محلوں کو بند کرنے کے بجائے صرف متاثرہ افراد کے گھروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے تحت رستم کے ایک گھر میں دو، تخت بھائی، شمسی روڈ اور طورہ میرہ میں ایک ایک کیس سامنے آنے پر صرف ان گھرانوں پر آج رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا جو کہ کم از کم دس دن کے لئے ہوگا۔

اس مائیکرو لاک ڈاؤن کے دوران ان گھروں میں کسی کے آنے جانے پر پابندی ہوگی۔ اس دوران گھرانوں کو خوراک و دیگر ضروری سامان لے جانے والے، صحت کی سہولت فراہم کرنے والوں اور ضلعی انتظامیہ افسران کو جانے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن میں پورا علاقہ سیل کرنے کی بجائے صرف ان گلی محلوں کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جہاں پر کورونا کے مثبت کیسز سامنے آتے تھے۔ اس لاک ڈاؤن کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دیا گیا تھا جسے اب مزید مائیکرو یعنی چھوٹے سطح پر لے آیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button