خیبر پختونخوا

پشاور، اگست کے دوران مختلف حادثات میں 85 افراد جاں بحق

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ کے دوران ٹریفک حادثات، بارودی مواد پھٹنے ، آگ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 85 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

رواں سال کے یکم اگست سے اکتیس اگست تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ اگست میں ٹریفک حادثات کے 631، آگ لگنے کے 65، بارودی مواد پھٹنے کے چار جبکہ فائرنگ کے 66 واقعات رونماء ہوئے۔

محولہ بالا حادثات و واقعات میں ہلاکتوں کے علاوہ درجنوں افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں، آگ لگنے کے واقعہ میں ایک معذور فرد سمیت دو افراد جل کر جاں بحق ہوئے جس پر مقامی رہائشی نے موقف اختیار کیا کہ ریسیکو کی غفلت کے باعث سانحہ رونماء ہوا ہے۔

شہر میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بارودی مواد کے پھٹنے کے چار واقعات رونماء ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 219 افراد جاں بحق جب کہ 158 زخمی ہوئے تھے خیبر پختونخوا 91 اموات کے ساتھ سرفہرست تھا، بعد میں یہ تعداد 95 تک جا پہنچی تھی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات کے مطابق بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 219 افراد جاں بحق جبکہ 158 زخمی ہوئے، سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 91 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، پنجاب میں 16، آزاد کشمیر میں 10 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button