قبائلی اضلاع
سانحہ زیارت، وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان
مہمند ماربل مائنز حادثہ میں مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثاء کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں آئی جی ایف سی کی جانب سے بھی جاں بحق افراد کے لیے ایک، ایک لاکھ اور ایک نوکری اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی علاقہ زیارت میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی جبکہ 9 افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے۔