قبائلی اضلاع
لنڈیکوتل، پراسرار بیماری سے دوسرا بچہ جاں بحق، سینکڑوں دیگر متاثر
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں پر اسرار بیماری سے شہاب نامی بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ پسیدخیل میں پر اسرار بیماری کی وجہ سے شہاب نامی بچہ کو شدید بخار لاحق تھا جس کو علاج کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو آج جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ اسی ہفتے میں علاقہ پسیدخیل میں پر اسرار بیماری سے جاں بحق بچوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے جبکہ 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
علاقہ پسیدخیل میں پراسرار بیماری پھیلنے کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پسیدخیل میں پراسرار بیماری کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کے مزید ضیاع کو روکا جا سکے۔