قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، فورسز کی کامیاب کارروائی میں اہم عسکریت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں ایک اہم اور مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میرعلی میں حسوخیل گاؤں کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے آریانہ گروپ کے سربراہ اور مطلوب دہشت گرد وسیم زکریا کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم زکریا سی ایس ایس آفیسر زبیداللہ داوڑ کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

قبل ازیں اسی مقام پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک آفیسر سمیت دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

سرکاری زرائع کے مطابق فائرنگ حسو خیل پل کے قریب سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر ہوئی جس میں کیپٹن فرحان اور نائک آصف زخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل جبکہ علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button