بین الاقوامی

دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

برصغیر کے نامور اداکار یوسف خان (دلیپ کمار) کے دو چھوٹے بھائی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 90 سال کے احسن خان اور 88 سال کے اسلم خان کورونا کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کہتی ہیں کہ دلیپ کمار کو ان کے دونوں بھائیوں کے انتقال کی خبر نہیں دی گئی کیونکہ ہم انہیں ہر پریشان کن خبروں سے دور رکھتے ہیں۔

سائرہ بانو کہتی ہیں کہ دلیپ کمار کو امیتابھ بچن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی خبر نہیں دی گئی تھی کیونکہ وہ امیتابھ بچن سے بہت پیار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 40 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 69 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 513 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6340 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار25 ہوگئی ہے جس میں سے فعال کیسز 9 ہزار 132 ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 32 ہزار 325 ہے جب کہ اب تک 2 لاکھ 82 ہزار553 افراد کورونا کوشکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button