خیبر پختونخوا

شانگلہ میں بارش نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

شانگلہ میں بارش کی وجہ سے مختلف حادثات کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بارشوں کے نتیجہ میں درجنوں گھروں کو نقصان، 8گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ مین سڑکوں پر سلائیدنگ سے جگہ جگہ سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع اور پینے کے پانی کی قلت بھی برقرار ہے،بیشترپلوں کے سیلاب میں بہہ جانے سے علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے، عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے شانگلہ کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

شانگلہ میں چار روز سے جاری رہنے والی بارش کے دوران تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 5 بچے اور2 جوان جان کی بازی ہارچکے ہیں،اس کے علاوہ 3 درجن سے زائد افراد سیلاب اور سلائیدنگ میں زخمی ہوئے ،8 گاڑیاں مکمل طور پرتباہ ہوئی،سیلابی ریلوں اور سلائیڈنگ سے شانگلہ کے بیشتر لنکس روڈ ز کو بھی شدید نقصان پہنچا جو تاحال بند پڑے ہیں۔

مختلف علاقوں میں کچے مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کچے مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جو رہائیش کے قابل نہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button