توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے خلاف کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع
نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے جس میں فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیزخاکے دوبارہ شائع کرنے مذمت کی گئی ہے۔ فرانسیسی میگزین اپنے جارحانہ اقدامات سے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاکر کفار دنیا کا امن تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی حکومت سفارتی دباؤاستعمال کرتے ہوئے اس گھنائونی حرکت کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموارکرے ۔آئے روز خاکے،کارٹون،متنازعہ مواد اور شرانگیز تقاریرکرکے ہمارے آقاحضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی جاتی ہے۔ایسا گھنائونا اورقبیح فعل کسی بھی طورپر قابل قبول نہیں ہوسکتا۔قرارداد کے ذریعے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف عالمی سطح پر سفارتی دباو کے ذریعے اس اقدامات کو روکے اور اس کے بھرپور مذمت کریں.
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو ایک دوسرے کے مذاہب اور مسالک کااحترام اور مقدس ہستیوں کی توہین سے اجتناب کرنا چاہئے اس سے دنیا میں نفرت پھیلتی اور انتہاپسندی جنم لیتی ہے۔دنیا میں ایک ارب سے زائدمسلمان آباد ہیں ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کاسلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ آئے روزیہودونصاریٰ کی جانب سے خاکے،کارٹون،متنازعہ مواد اور شرانگیز تقاریرکرکے ہمارے آقاحضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی جاتی ہے۔ایسا گھناونا اورقبیح فعل کسی بھی طورپر قابل قبول نہیں ہوسکتا۔اسلام امن پسند دین ہے اور آپس میں بھائی چارے کوفروغ دیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت سفارتی دباو کو استعمال کرتے ہوئے اس گھناو نے فعل کو روکنے میں کردار ادا کریں۔