چھپرمشتی کی بجلی آٹھ دنوں سے منقطع، عوام مشکلات سے دوچار
سٹیزن جرنلسٹ نواز اورکزئی
ضلع اورکزئی سنٹرل کے علاقے چھپر مشتی میں گذشتہ آٹھ دنوں سے بجلی غائب ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
چھپر مشتی کے مقامی شخص ملک خان زمان نے کہا کہ گذشتہ آٹھ دنوں سے انکی بجلی بغیر کسی خرابی کے علاقہ کام سم سے کاٹی گئی ہے جسکی وجہ سے چھپر مشتی کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔
ایک اور مقامی باشندے ملک امان خان نے اس حوالے سے ٹی این این کو بتایا کہ گذشتہ آٹھ دنوں سے مسلسل ہم لوگوں نے ضلعی انتظامیہ، واپڈا حکام اور منتخب عوامی نمائندوں سے بار بار رابطے کئے فریادیں کی انہوں نے یقین دہانی کرائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
مقامی نوجوان محمد صدیق نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مسلے کو حال نہ کیا گیا اور انکی بجلی بحال نہ ہوئی تو یہ لوگ پرتشدد مظاہروں پر مجبور ہونگے۔