خیبرٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا آج سے او پی ڈی کھولنے کا اعلان
عثمان خان
کورونا وائرس پر ایک حد تک قابو پانے کے بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے آج سے او پی ڈی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹی این این کیساتھ بات چیت میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیا ڈائریکٹر فرہاد علی نے کہا کہ ہسپتال بورڈ آف ڈائریکٹر اور صوبائی حکومت کیجانب سے کورونا وائرس صورتحال میں تسلی بخش پیش رفت کے بعد آج سے عام عوام کیلئے او پی ڈییز کھول دیے گئے ہیں۔
فرہاد علی کے مطابق رواں سال23 مارچ کو کورونا وبا کی روک تھام کی وجہ سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں او پی ڈیز سروسز بند کئے گئے تھے اور یہ فیصلہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہوا تھا۔
ترجمان کے ٹی ایچ کے مطابق او پی ڈی سروسز کیلئے ایس او پیز یعنی قواعد ضوابط بنائے گئے ہیں جن پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے، جن کے مطابق ماسک کے بغیر کسی بھی شخص کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بلا ضرورت مریض کیساتھ ایک سے ذیادہ تیماردار آنے کی زخمت نہ کریں کیونکہ رش کی صورت میں کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔
فرہاد علی کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال نے کورونا وبا کے دوران بھی اپنی خدمات جاری رکھی ہے اور سات سپشیالٹیز میں صوبے کے عوام کو ایمرجنسی سہولیات فراہم کئی گئی ہیں، اور الکٹیو سروس کورونا وبا کی وجہ سے بند ہوئی تھیں۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق جو مریض زکام، چیسٹ انفیکشن یا بخار کی علامات کے حامل ہیں ان کو الگ کیا جارہا ہے، اگر کسی بھی مریض میں کورونا کی علامات ہوں گی تو اس کا ٹیسٹ بھی لازمی کیا جائےگا، ہسپتال میں کارڈیالوجی ، پلمونالوجی، امراض جلد، ذہنی امراض، امراض چشم، امراض گلہ ناک کان کی او پی ڈی اپنے متعلقہ وارڈز میں ہورہی ہے۔ اسی طرح جنرل سرجری، امراض اطفال ، پیڈز سرجری ، نفرالوجی اور پلاسٹک سرجری کی او پی ڈی اپنی پُرانی مخصوص جگہوں پر ہی شروع کی گئی ہے، آرتھوپیڈک، یورالوجی اورنیوروسرجری کی اوپی ڈی میں او پی ڈی بلڈنگ میں کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے. ہسپتال ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امراض نسواں اورالٹراساؤنڈ جنرل او۔ پی۔ ڈی میں اور میڈیکل او۔پی۔ڈی کی سہولیات مردانہ او۔پی۔ڈی میں فراہم کی گئی ہیں.اوپی ڈی کو باضابطہ مریضوں کے لئے بحال کرنے کے بعد ہسپتال میں ٹیلی او۔پی۔ڈی کی سہولیات ختم کردی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ادارہ جاتی پریکٹس کو بھی بہت جلد دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب ٹی این این کیساتھ ٹیلی فون رابطے پر خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈںگ ہسپتال کے ترجمان عاصم خان نے کہا ہے کہ ابھی ایل ار ایچ کیے انتظامیہ نے او پی ڈیز سروس بحال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے اس پر غور غوص جاری ہے اور امید ہے کہ بہت جلد لیڈی ریڈںگ ہسپتال میں او پی ڈی سروس بحال کی جائی گی۔
ایل آر ایل کے علاوہ پشاور کے تیسرے بڑے ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلکس نے بھی ابھی تک او پی ڈی سروس بحال نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ صوبے کے بڑے ہسپتال میں کورونا وبا کی وجہ سے او پی ڈی سہولیات بند ہے جس کی وجہ سے صوبے کے غریب عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہے اور مجبوری کی حالت میں پرائیویٹ کلینکس کا رخ کرتے ہیں۔