شمالی وزیرستان: میڈیکل سٹور مالکان کا مطالبات کے حق میں احتجاج
شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی بازار میں میڈیکل سٹور مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران میڈیکل سٹور کمیٹی کے صدر رحمت نور کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے وزیرستان کو 5سال کے لیے فری ٹیکس زون قرار دیا ہے لیکن اب انتظامیہ میڈیکل سٹور والوں پرلائسنس بنانے کا دباو ڈال رہی ہے جبکہ یہاں پر سہولیات موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مضر صحت ادوایات انکے میڈیکل سٹور پر موجود ہے تو یہ لوگ ہر قسم قانونی کارروائی کےلئے تیار ہیں لیکن بلاوجہ ان کو تنگ نہ کیا جائے۔
میڈیکل سٹور کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بصیرخان کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
مطالبات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کو 5 سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا گیا ہے اور ابھی 5 سال نہیں ہوئے تو ان کو ٹیکس کے حوالے سے تنگ نہ کیا جائے اور اس کے ساتھ لائسنس بنانے کا کہا جارہا ہے تو پہلے ان کو وہ سہولیات دی جائے جو بندوبستی علاقوں میں ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان دکانداروں کے پاس مضرصحت ادویات موجود ہے اور اس کے ساتھ یہاں صحت اہلکاروں کی بھی کمی ہے۔