قبائلی اضلاع

خیبر، دریائے کابل میں ڈوبے نوجوان کی لاش چھ روز بعد نکال لی گئی

صوابی پارک کے قریب دریا میں ڈوبنے والے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے لیوی اہلکار اعجاز شنواری کی لاش چھ روز بعد مل گئی۔

لنڈی کوتل خوگہ خیل کے نوشاد شنواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے لیوی اہلکار اعجاز شنواری کی لاش 6 روز بعد مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ھم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی کشتیوں اور غوطہ خوروں کا بندوبست کیا جس کے بعد نظام پور عسکری سیمنٹ فیکٹری کے قریب شاگئی ڈب سے اعجاز شنواری کی لاش ملی۔

یاد رہے کہ 23 اگست کو لیویز اہلکار اعجاز شینواری پکنک منانے کیلئے تفریحی مقام صوابی پارک گئے تھے جہاں پاؤں پھسلنے سے قریب ہی بہتے دریا میں گر گئے اور بے رحم لہروں کی نذر ہو گئے تھے۔

دوسری جانب نوشہرہ میں کتے کو پتھر مارنے کے تنازعے پر بھائی نے اپنے بھائی اور بھتیجے کو قتل کر دیا، ملزم محمد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

رسالپور بارہ خیل میں قتل باپ بیٹے کی شناخت مغل باز اور واصف کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کر دیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button