خیبر پختونخوا

خیبرپختوںخوا کے 6 پسماندہ اضلاع کو بھی ریسکیو 1122 کی توسیع

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے باقی ماندہ 6 اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 اسٹیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

نئے اضلاع میں ریسکیو اسٹیشن کی منظوری صوبائی ورکنگ ترقیاتی پارٹی کے اجلاس میں دی گئی جن کے تحت ان اضلاع میں 9 نئے اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور منصوبے پر 1 اعشاریہ 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔

منصوبے کے تحت ٹانک ، اپر چترال، اور ضلع بٹگرام میں دو- دو جبکہ تورغر، کوہستان اور کولئی پالس میں ایک ایک ریسکیو سٹیشن قائم کیا جائے گا۔

ریسیکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق اپر چترال میں انہوں نے چند عرصہ پہلے سے ہی غیر رسمی طور پر سروسز شروع کئے تھے جبکہ ٹانک کی انتظامیہ سے بھی سٹیشن کے لئے زمین کی خریداری کے حوالے سے معاملات زیرغور تھے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تکمیل سے دور دراز علاقوں میں بھی ریسکیو کی سہولیات میسر آ سکے گی۔

خیال رہے کہ صوبے کے 29 اضلاع میں پہلے سے ریسکیو 1122 کے سٹیشنز قائم ہیں جبکہ جون میں وفاقی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا تھا کہ بہت جلد باقی ماندہ اضلاع کو بھی یہ سروس فراہم کردی جائے گی۔

بندوبستی اضلاع کے علاوہ صوبہ کے نئے ضم اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 کی سروس کی فراہمی شروع کی گئی ہے اور کچھ عرصہ پہلے خیبر، باجوڑ اور مہمند میں سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ بلال فیضی کا کہنا ہے کہ باقی قبائلی اضلاع میں بھی یہ سروس جلد شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اور نیم قبائلی تحصیلوں میں مجموعی طور پر 20 نئے سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button