خیبر پختونخوا

نوشہرہ، پولیس کی وردی میں ملبوس چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

نوشہرہ میں پولیس کی وردی میں ملبوس چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا۔

نوشہرہ رشکئی کلینجر روڈ پر واقع محلہ خان محمد بابا کورونہ میں رات گئے پولیس کی وردی میں ملبوس چوروں نے تلاشی کے بہانے گھر میں گھس کر مکینوں کو پستول کی نوک پر یرغمال بنایا اور مکان کی تلاشی لے کر ساڑھے چار لاکھ روپے نقد، چار تولہ طلائی زیورات، تین عدد موبائل، ایک عدد پستول، ایک عدد پاسپورٹ اور دیگر ضروری کاغذات لوٹ کر لے گئے۔

مالک مکان صدیق ولد سردار الدین کے مطابق پولیس کو متعدد کالز کرنے کے باوجود فون نہیں اٹھایا گیا، صبح ڈی پی او نوشہرہ آفس رابطہ کرنے کے بعد رسالپور پولیس موقع واردات پر پہنچی۔

رسالپور پولیس نے مکان سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button