خیبر پختونخوا

چارسدہ، سات سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی بدفعلی، ایک ملزم گرفتار

تنگی پولیس کی بروقت کارروائیم سات سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم مدثر ولد عرب گل نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

تھانہ تنگی میں متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت پر ملزمان اختر علی ولد اضغر اور مدثر ولد عرب گل ساکنان شڑومیاں صاحب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

واقعے کا سختی سے نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم مدثر ولد عرب گل تک رسائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ عدم گرفتار ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button