یونیورسٹی آف سوات کے تمام انتظامی دفاتر میں چارباغ کیمپس منتقل
یونیورسٹی آف سوات کے تمام انتظامی دفاتر مین چارباغ کیمپس منتقل کر دیئے گئے ہیں جس سے یونیورسٹی کے اخراجات میں 2 ملین روپے کی بچت ہو گی جبکہ تعمیراتی اور ترقیاتی کام کی جلد تکمیل میں بھی یہ فیصلہ موثر ثابت ہو گا۔
جامعہ کی انتظامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر ڈایرکٹوریٹ, رجسٹرار آفس, ڈائریکٹر فنانس آفس, ڈائریکٹر DORIC آفس, ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس, ڈایریکٹر ایڈمینسٹریشن آفس, ڈائریکٹر ورکس سمیت اہم انتظامی دفاتر چار باغ کیمپس منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق انتظامی دفاتر کی منتقلی کے ساتھ یونیورسٹی پر کرایوں کی مد میں اٹھنے والے اخراجات میں خاطرخواہ کمی آئے گی اور سالانہ 20 لاکھ روپے بچت ہو گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی آف سوات بہت جلد تدریسی شعبہ جات جس میں شعبہ صحافت اور شعبہ فارسٹری سمیت دیگرشعبہ جات شامل ہیں کو بھی چارباغ کیمپس منتقل کرے گی۔