خیبر پختونخوا
کورونا میں کمی کے بعد خیبرپختونخوا میں پناہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ بحال ہوگیا
کورونا وباء میں کمی کے بعد تمام ڈویژنل سطح پر پناہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ پھر سے بحال ہوگیا۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے مطابق پناہ گاہوں کے قیام کا مقصد غرباء اور مسافروں کو رات گزارنے کیلئے چھت کی فراہمی اور دو وقت کے کھانے کا بندوبست کرنا ہے کوشش ہے کہ زیادہ لوگ ان پناہ گاہوں سے مستفید ہوں۔
پی ایم آر یو رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر تمام ڈویژنز میں 53 پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔ ان پناہ گاہوں میں 1226 بیڈز موجود ہیں۔ ان پناہ گاہوں میں 264 افراد کو دو وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ کل 227 افراد نے مختلف پناہ گاہوں میں رات گزاری۔
یاد رہے کورونا وباء کے خطرات سے بچنے کیلئے پناہ گاہوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ غرباء اور مسافروں کیلئے پناہ گاہیں کھولی گئی ہیں۔