قبائلی اضلاع
لنڈی کوتل کے لیویز اہلکار اعجاز شینواری دریا میں ڈوب کر جاں بحق
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے لیویز اہلکار اعجاز شینواری دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار اعجاز شینواری پکنک منانے کیلئے تفریحی مقام صوابی پارک گئے تھے جہاں پاؤں پھسلنے سے قریب ہی بہتے دریا میں گر گئے اور بے رحم لہروں کی نذر ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز شینواری ولد نوشاد/عرف شڈل شینواری سکنہ فاطمی خیل خوگہ خیل اپنے دوستوں کے ساتھ صوابی پارک کے دریا میں تفریح کے لئے گئے تھے کہ دریا میں نہاتے ہوے ڈوب گئے، ابھی تک اعجاز شینواری کی لاش کو ریکور نہیں کیا گیا ہے اور ان کی لاش کو برآمد کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ لیویز اہلکار اعجاز شینواری نوشاد/عرف شڈل شینواری کا بڑا بیٹا تھا اور ملک بنود شاہ عرف ڈیلی شینواری اور ملک قطاری شینواری خوگہ خیل کا بھتیجا تھا۔