خیبر پختونخوا

نوشہرہ، 5 سالہ بچے سے بدفعلی کی ناکام کوشش، ملزمان گرفتار

نوشہرہ رسالپور کے علاقے مٹھاخیل میں پانچ سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی، ملزمان روپوش ہو گئے

پولیس کے مطابق گاوں کے دو اوباش لڑکوں نے گاوں کے پانچ سالہ بچے زریشان کو پتنگ دینے کے بہانے کھیتوں میں لے جا کر جنسی درندگی کی کوشش کی، پانچ سالہ زیشان کی شدید مزاحمت اور چیخ و پکار پر دونوں اوباش ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ رسالپور کے مطابق پانچ سالہ زیشان کی معذور والدہ کی مدعیت میں دونوں ملزمان عبید اللہ اور عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او رسالپور سب انسپکٹر نیک زمان کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی عمریں بھی چودہ سے پندرہ سالوں کے درمیان ہیں۔

بعدالت فوزیہ نسیم صاحبہ سول جج /جوڈیشنل مجسٹریٹ VIIنوشہرہ نے دونوں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشنل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے زیشان ولد محمد مختیار کو میڈئکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا, ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی مگر بچے نے ہمت کرتے ہوئے اس کو ناکام بنا دیا۔ جسم پر زخم کے نشانات بھی موجود ہیں۔

متاثرہ بچے کی معذور والدہ مسماۃ ج کے مطابق وہ معذور ہیں، ان ظالموں نے معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر کے ہماری عزت کو برباد کر دیا، معصوم بچے اور میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button