خیبر پختونخوا

بی آر ٹی بس میں نسوار نہیں چلے گی، پابندی عائد

پشاور بی آر ٹی کی بسوں میں صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ نے نسوار اور تمباکو والی اشیاء کو بسوں میں لانے اور استعمال پر پابندی لگا دی۔

مسافروں کو سفری سہولیات ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوں گی۔  انتطامیہ نے مسافروں کے لیے دوران سفر نسوار کے استعمال پر ہی نہیں بلکہ ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

سفر کے دوران قینچی اور چھری لانے پر بھی پابندی ہے۔ بس میں نسوار اور تمباکو کے استعمال پر پابندی کے فیصلے پر شہری بھی خوش ہیں۔ میٹرو بس میں کورونا ایس او پیز کے تحت بغیر ماسک کے مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو کیا تھا، اس کا ستائیس کلومیٹر طویل ہے جس پر 220 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button