یو ای ٹی: بی ایس انجینرنگ پروگرام میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل
انجینرنگ یونیورسٹی پشاور نے بی ایس انجینرنگ پروگرام میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں تبدیلی کردی۔
ڈائریکٹر ایڈمشن یو ای ٹی کے مطابق انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کیلئے ایٹاانٹری ٹیسٹ اب 6 ستمبر کو ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن میں 31 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے ٹیسٹ کیلئے 23 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 20 ستمبر تجویز کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب پشاور پریس کلب کے سامنے میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج داخلوں میں ایٹا ٹیسٹ کے نمبر 50 سے بڑھا کر 70 فیصد کئے جائے۔
طلبہ کا مطالبہ تھا کہ ایف ایس سی کے 50 فیصد نمبرات کی شرط کو ختم کرکے 30 فیصد کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کرائیٹیریا کو ہم نہیں مانتے، طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے PMDC اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ 50,50 کرائیڑیا کو ختم کیا جائے، ایک ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے مستحق اور قابل طلباء کو انکا حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے نئے طلباء کو ایف ایس سی میں محنت کے مارکس کے انبار لگا دیئے۔
احتجاجی طلباء نے حکومت سے تین مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی۔ ذہین اور مستحق طلباء کے ساتھ نا انصافی اور حق تلفی روکنے کیلئے اور مختلف بورڈز کے مارکنگ سسٹم کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کرائیٹریاتبدل کیا جائے، 50٫50 کرائیٹریا کو ختم کیا جائے! کورونا وبا کی وجہ سے فریش طلباء کو ایف ایس سی میں بغیر محنت کے مارکس انبار لگا دیے، ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل کالج کے ایڈمیشن میں ٹیسٹ کے وزن کو بڑھایا جائے۔ اکثریت طلباء ٹیسٹ کی 70 فیصد وزن کے حق میں ہیں۔
لاک ڈون کی وجہ سے سب کالجز اور ہاسٹل بند تھے جسکی وجہ سے کئی سہولیات سے محروم علاقوں کے طلباء کی سٹڈیز پر بہت برا اثر پڑا ہے اسکی تلافی کرتے ہوئے،فریش سٹوڈنٹس کو تیاری کے لئے وقت دیاجائے۔ جو کورس کالج بند ہونے کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا وہ ماہر اساتذہ سے مکمل کرواسکیں۔ سپیشل امتحان یونیورسٹیز کے داخلوں سے پہلے کرائے جائیں۔
ایٹا ذرائع کے مطابق گزشتہ برس سال 2019 کے داخلوں کیلئے انٹری ٹسٹ میں 43 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 35 ہزار 969 امیدوار فیل ہوئے تھے۔
نتائج کے مطابق پشاور بورڈ کے سنگریاررحمان نے 187 نمبر لیکر پہلی، فیڈرل بورڈ کے اعزازعلی اور مردان بورڈ کے احمد انور نے مشترکہ طور پر 186 نمبر لیکر دوسری جبکہ پشاور بورڈ کے ارمغان گل اور انیس الرحمن اور کوہاٹ بورڈ کے احسن طلال خان نے 183 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
اسی طرح کوہاٹ بورڈ کے لقمان، پشاور تعلیمی بورڈ کے بلال بالی، ایبٹ آباد بورڈ کے حامدنسیم اور بی بی حافظہ اور ڈی آئی خان بورڈ کے طالبعلم سید محمد الیان حیدر نے182 نمبر لیکر مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ایٹا کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق 15 طلبہ 90 فیصد سے زائد نمبر لینے میں کامیاب ہوئے، 753 طلبہ 80 فیصد 90 فیصد اور 856 طلبہ 60 اور 70 فیصد کے درمیان نمبر لے سکے تھے۔
ٹیسٹ میں 35 ہزار 969 طلبہ 60 فیصد نمبر بھی نہ لے سکے اور فیل قرار دئیے گئے،1200 طلبہ غیر حاضر رہے، جبکہ 11 طلبہ کے یوایف ایم کی وجہ سے پرچے کینسل کر دیے گئے، ٹسٹ کا مجموعی نتیجہ صرف 91۔17 فیصد رہا تھا۔