قبائلی اضلاع

اورکزئی، علاقہ پیڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

لوئر اورکزئی کے علاقہ پیڑہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

اورکزئی پولیس کے مطابق فائرنگ ملک سرخان کی کار پر کی گئی جس سے کار میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق سوات شانگلہ اور دو زخمی افراد کا تعلق اورکزئی قوم مشتی سے ہے، وقوعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلے کے سلسلے میں لوئر اورکزئی ڈولی جا رہے تھے، اورکزئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب ڈی پی او نثار احمد خان نے کے ڈی اے ہسپتال کوہاٹ میں زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button