خیبر پختونخوا

کورونا پھیلنے کا خطرہ، پشاور کے چھ علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہر کے 6 علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مزید چھ علاقوں میں آج 17 اگست دوپہر 2 بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد، شاہین ٹاؤن، اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ میں آج دوپہر دو بجے سے لگایا جا رہاہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں / چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

ڈی سی پشاور کے مطابق ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button