خیبر پختونخوا

پشاور: ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کرنے والا سلاخوں کے پیچھے

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی نشاہدہی کرکے گرفتار کر لیا، ملزم کو سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے خلاف امتناع ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےملزم سےمزیدتفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک جوان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نظر آرہا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم کی نشاند ہی کی، جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا غفار علی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزم شفیق اللہ ولد قریش کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف امتناع ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےملزم سےمزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button