قومی

لاہور میں پولیو سے متاثرہ 14 سالہ لڑکا جاں بحق

لاہور میں پولیو سے متاثرہ 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کے بعد لاہور میں ایک ماہ کے دوران پولیو سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام کےمطابق راوی ٹاؤن یو سی 30کا رہائشی 14 سالہ پولیو سے متاثرہ لڑکا میو ہسپتال میں زیر علاج تھا، لڑکے کی دونوں ٹانگیں اور بازو پولیو وائرس کا شکار تھے جو آج دم توڑ گیا۔

لاہورمیں ایک ماہ کے دوران پولیو سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 جب کہ پنجاب میں 2 ماہ کے دوران یہ تعداد 3 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے 33 اضلاع میں آج سے 5 روزہ انسداد ِپولیو مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button