خیبر پختونخوا

بی آر ٹی افتتاح پشاوریوں کیلئے خوشخبری، ہماری بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ 13 اگست 2020 بروز جمعرات پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا.

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان دن 3:00 بجے مذکورہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں سنیئر صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کے دوران بی آر ٹی منصوبے کو پی ٹی آئی حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ اور پشاور کے شہریوں کیلئے ایک بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی تاہم دیر آید درست آید کی مثال اس منصوبے کی تکمیل پشاور کے باسیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری اور صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ صوبائی حکومت کے دور میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس شہر کے عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اس منصوبے کا آغاز کیا تھا جس کی تکمیل ہمارے ہی دور حکومت میں مکمل ہو گئی۔

وزیراعلیٰ نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کے فوائد کے بارے میں عوام کو آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی طرح صوبے میں دیگر میگا منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق کام جاری ہے جن کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی منصوبے پر دن رات ایک کر کے کام کرنے پر اپنے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پی ڈی اے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹرانس پشاور اور دیگر حکام کے کردار کی تعریف کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button