باجوڑ پولیس کے شہید کانسٹیبل جہانگیر خان نم ناک آنکھوں کے ساتھ سپردخاک
باجوڑ میں شہید ہونے والے باجوڑ پولیس کے کانسٹیبل جہانگیر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد ان کے جسخاکی کو نم ناک آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔
مائندہ ٹی این این کے مطابق کانسٹیبل جہانگیر خان کو ان کے آبائی گاؤں عمرے میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا، پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی، شہید کی قبر پر قومی پرچم لہرا دیا گیا اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔
نماز جنازہ اور تدفین میں باجوڑ کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اشخاص، شہید کے عزیز اقارب، ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق، ضلعی انتظامیہ سول و عسکری شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق اور ڈپٹی کشنرفیاض خان شیرپاؤ نے شہید پولیس کا نسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدرادی کا اظہار کیا اور کہا کہ مذکورہ کانسٹیبل نے اپنی ڈیوٹی ہمیشہ انتہائی ذمہ داری اور لگن سے نبھائی اور آج شہادت کے درجے پر فائز ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے۔
مزید برآں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ملاکنڈ ڈویثرن محمد اعجاز خان نے بھی غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرنے کیساتھ ساتھ ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق کو شہدا پیکج کیلئے کیس جلد بھجوانے کی ہدایت کی۔