پشاور، بدنصیب بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا
پشاور کے علاقہ چمکنی میں گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹے نے والد کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو آلہ واردات سمیت گرفتار کر لیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
وسیم ولد معین نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے بھائی ندیم نے اپنے والد کو قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ایس پی رورل وقار احمد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
خصوصی ٹیم نے ملوث ملزم ندیم ولد معین سکنہ حاجی آباد چمکنی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلوں تنازعہ پر اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔