خیبر پختونخوا

بی آرٹی: بسوں میں سفر کے لیے زو کارڈز مفت تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبےبس ریپڈ ٹرانسٹ(بی آرٹی)مکمل ہو گیا ہے اور روٹ پر ان دنوں ٹیسٹ ڈرائیو جاری ہے۔

اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح سے پہلے صوبائی حکومت عوام میں ایک لاکھ مفت کارڈز تقسیم کررہی ہے جس کو زو کارڈ کا نام دیا گیا ہے۔ مفت کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے شہریوں کی دلچسپی اور جوش و خروش دیدنی ہے۔

ہشتنگری ، گلبہار ، فردوس ، سمیت ایک درجن سے زائد بی آر ٹی سٹیشنوں پر ایک لاکھ سے زائد زو کارڈ مفت تقسیم کئے جار ہے ہیں جس کے حصول کیلئے سٹیشنوں پر لائنیں لگ گئی زو کارڈ کے اجراءکے بعد شہریوں کی کاونٹر پر تانتا بندھ گیا ہے۔ 100روپے کا ٹاپ اپ بیلنس اور مفت کارڈ دینے کا مرحلہ دو روز قبل شروع ہوا تھا۔

یاد رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کیلئے بنائی گئی ٹرانسپورٹ کمپنی ٹرانس پشاور نے شہریوں کیلئے انوکھی پیش کش متعارف کرائی جس میں ایک لاکھ شہریوں کو فری فیئر کارڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم مفت کارڈ حاصل کرنے کیلئے 100 روپے کا ٹاپ اپ اور بائیو میٹرک تصدیق کی شرائط عائد کی گئی ہے۔

ٹرانس پشاور کی جانب سے فری کارڈ آفر کو پہلے آئے پہلے پائے کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے جس میں پہلے ایک لاکھ افراد کو فری فئیر کارڈ دیا جائے گا جبکہ ایک بائیو میٹرک کی تصدیق پر ایک کارڈ حاصل کیا جا سکے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button