قبائلی اضلاع
لنڈیکوتل، دو بھائیوں کے مابین فائرنگ میں تیسرا بھائی لگ کر جاں بحق
لنڈیکوتل کے علاقہ لوئے شلمان دور ماکور میں بھائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کے دوران بیچ بچاؤ کرنے والا تیسرا بھائی لگ کر جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان دور ماکور میں دو بھائیوں سید جان اور اپا جان کے درمیان گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے دوران بیچ بچاؤ کرنے والا تیسرا بھائی شاہی شلمانی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کو لنڈی کوتل ہسپتال لایا گیا جہاں ان کو پوسٹ مارٹم کے لئے پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق شاہی خان ریٹائرڈ ایف سی اہلکار تھا، واقعہ کے فوری بعد شلمان پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلدار شلمانی نے فائرنگ کرنے والے دونوں بھائیوں آپا جان اور سید جان کو گرفتار کر کے لنڈی کوتل تھانہ میں بند کر دیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔