فیچرز اور انٹرویو

عیدالاضحیٰ: مٹھن روش بنانے کا آسان طریقہ

 

نشاء عارف

ہمارے ہاں زیادہ تر لوگ گوشت کھانے کے شوقین ہوتے ہیں، کہیں پہ گوشت کو تکہ کڑاہی بنا کر کھایا جاتا ہے تو کہیں پہ باربی کیو بنا کر اس کو شوق سے کھایا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں گوشت مختلف طریقوں سے پکا کر کھایا جاتا ہے، عید الاضحیٰ ایسا موقع ہوتا ہے جس کے دوران ہر گھر میں وافر مقدار میں گوشت موجود ہوتا ہے، آج کل بھی قریباً سب کے گھر میں گوشت موجود ہے کیونکہ ابھی ابھی عید گزری ہے تو اس دوران آپ گوشت کو مختلف طریقے سے پکا کر مزے سے کھا سکتے ہیں، آج ہم آپ کو مٹھن روش بنانا سکھائیں گے۔

اس کے لیے ہمیں جن جن اشیاء کی ضرورت ہو گی وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

اشیاء
مٹن  =      ایک کلو
آلو    =       4 عدد
پیاز   =       2 عدد
ٹماٹر =       2 عدد
سبز مرچ = حسب ضرورت
نمک      = حسب ضرورت
لہسن    = 4 سے 5 پیس
دھنبے کی چکی = ایک کپ

 

بنانے کا طریقہ

ایک بڑے برتن میں پہلے ایک کلو مٹن گوشت کے ساتھ 4 عدد آلو لیں۔ پھر اس کے اوپر ثابت 3 عدد ٹماٹر 2 عدد پیاز، لہسن سبز، مرچ اور دھنیے کی چکی (چربی) کو کاٹ کر رکھ دیں اور آدھا کپ تیل ڈال دیں، اب 3 چمچ نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد ڈھکن کو آٹے کی مدد سے سیل کرنا ہے تاکہ ہوا باہر نہ جا سکے، اب دو سے سوا دو گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکانا ہے۔ 2:15 منٹ بعد دیکھئے تو نمکین مٹن روش تیار ہو گا۔

خود بھی کھائیں اور دوسروں کو کھلا کر داد بھی وصول کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button