خیبر پختونخوا

پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

پشاور کے علاقے متھرا کے عوام نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر کچھ وقت کے لیے سڑک بند کردی اور حکومت اور پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں صرف دو یا تین گھنٹے بجلی ہوتی ہے اور باقی نہیں ہوتی، ان کا کہنا تھا ایک مہینہ ہوگیا ہے بجلی کا مسلہ حل نہیں ہوا۔
مظاہرین نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کا حلقہ ہے باربار انہیں شکایت بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینے سے بجلی کی کم وولٹیج آرہی ہے، 50 یا 60 وولٹیج ہوتی ہے اچانک وولٹیج زیادہ ہونے سے الیکٹرانک اشیاء چل جاتے ہیں۔
احتجاج جمعیت علماء اسلام،جماعت اسلامی، پی ایم ایل ن اور اے این پی کی کال پر کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button