قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: حیدرخیل میں عید قربان آج منائی جارہی ہے

مزمل خان داوڑ

شمالی وزیرستان میں 3 عیدیں منائی جائے گی، میرعلی سب ڈویژن کے گاوں حیدر خیل میں اج صبح 7 بجے نماز عید قربان ادا کردی گئی۔

میرعلی کے گاؤں حیدر خیل میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، حیدر خیل گاؤں کے جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔
مقامی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی عید کا چاند دیکھنے کی شہادت کی بنیاد پر منائی جارہی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنوں میں بھی ایک روز بعد چاند دیکھا گیا تھا تاہم اس حوالے سے مفتی پوپلزئی کو کسی قسم کی گواہی نہیں دی گئی۔

کل یعنی 31 جولائی کو پورے شمالی وزیرستان میں عید قربان کی نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ سب سے بڑی اجتماع میرانشاہ کے تبلیغی مرکز میں میں ہوگی جبکہ 1 اگست کو حکومتی سطح پر عید منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ یکم اگست کو منائے جائیں گی جبکہ سعودی عرب نے جمعہ کے روز عید قربان منانے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے شمالی وزیرستان کے علاقے حیدرخیل میں اس سال چھوٹی عید بھی ایک روز پہلے منائی گئی تھی۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button