نوشہرہ، شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات، 24 سالہ نوجوان قتل
نوشہرہ میں بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر شوہر نے غیرت کے نام پر 24 سالہ نواجوان سہیل خٹک جلوزئی بازار میں اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔
مقتول کے والد کے مطابق ان کا بیٹا سہیل خٹک کوٹلی خود ایک بچے کا باپ ہے جس کے عرصہ سے چراٹ بختی گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ ش کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، دونوں ایک دوسرے کو پسند تھے۔
مقتول کے والد کے مطابق مسماۃ ش کے شوہر کو بیوی کے تعلقات کا علم ہونے پر اس نے مسماۃ ش کے موبائل پر سہیل خٹک کو جلوزئی بازار بلایا اور ٹارگٹ کر کے موت کے گھات اتار دیا۔ م
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی میڈیکل ٹیم نے مقتول سہیل خٹک کی نعش اور دوسرے زخمی نوجوان کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سہیل خٹک کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی نوجوان شاہ زیب کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سہیل خٹک اور زخمی شاہ زیب کا تعلق چراٹ کے علاقے بختی سے ہے۔ مقتول کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی، کئی جرگوں کے باوجود گھریلو تنازعہ کافی عرصہ سے چلا آ رہا تھا۔ جلوزئی کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔
دوسری جانب لکی مروت میں ایک سات سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سات سالہ اسداللہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسداللہ 2 روز قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا، بچے کی لاش درہ پیزو جنگل سے برآمد کی گئی۔
ادھر مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ایک ٹریفک حادثے میں چھ خواتین زخمی ہو گئیں۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق حادثہ علاقہ الو میں پیش آیا جہاں منگنی کی تقریب میں جاتے ہوئے ڈنگ پنگ چنگ چی بے قابو ہو کر الو پنڈت پل سے نیچے کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 6 خواتین زخمی ہو گئیں جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے 2 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تمام زخمیوں کو ایم ایم سی منتقل کر دیا۔