دتہ خیل قومی جرگہ، کیمپوں اور دیگر علاقوں میں مقیم متاثرین کی فوری بحالی کا مطالبہ
شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل کے قبیلے کا آزاد منڈی کے مقام پر قومی جرگہ منعقد ہوا جس میںامدادی رقوم کی بحالی اورافغانستان سے آئی ڈی پیز کی باعزت واپسی پر اتفاق ہواجرگے سے شمالی وزیرستان کے چیف ملک نصراللہ خان,ملک رحمت اللہ وزیر,ملک نیک عمل خان وزیر ,ملک نور خان,باآدم خان د یگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیر ستان کے وہ لوگ جو کیمپ یا دیگر اضلاع میںرہ رہے ہیں ان کی واپسی کو یقینی بنایاجائے کیونکہ وہ مختلف مسائل کاسامنا کررہے ہیں مہنگائی کی وجہ سے وہ اب فاقے پر مجبور ہیں اُنہوںنے کہاکہ زونگ سیم سے امدادی رقوم کا سلسلہ تبدیل ہورہاہے آئندہ شمالی وزیرستان کے عوام کو نئی سیم جاز کے ذریعے امدادی رقوم آئیں گی جن لوگوں کی رجسٹریشن جاز کے ساتھ نہیں ہوئی ہے وہ فارم پرُ یا انگوٹھا لگاکررجسٹریشن کریں بصورت دیگر امدادی رقوم سے محروم ہوجائیں گے اُنہوں نے عزم کیا کہ بڑی عید کے بعد افغانستان میں جو لوگ رہتے ہیں ان کو باعزت طریقے سے واپس لانے کیلئے تحریک چلائیں گے اُنہوں نے الزام لگایا کہ افغانستان سے شمالی وزیرستان کے باشندے آرہے ہیںتو وہ چیک پوسٹوں پر بے جا تنگ ہورہے ہیں پیسے کے مطالبے کئے جاتے ہیںاُنہوںنے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان کے عوام کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا نوٹس لے بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔