خیبر پختونخوا

لوئر دیر میں نوجوان کی خودکشی، چارسد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

لکی مروت، چارسده اور لوئر دیر میں مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر اٹکی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد آپس میں چچا اور بھتیجا تھے جبکہ زخمی ہونے افراد راہگیر ہیں۔

راستے سے پائپ ہٹانے کے معاملے پر تنازعہ تھا، مقتولین کی شناخت چچا ثمرخان اور بھتیجا قربان علی کے ناموں سے ہوئی، واقعہ میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن کے نام قیصر، اختیار، تورگل اور اسحاق ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسی طرح لوئر دیر میں رباط کے علاقہ صبر شاہ میں نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق خودکشی کرنے والا نوجوان ذہنی مریض تھا، خال پولیس کے مطابق علاقہ رباط صبر شاہ کے نوجوان رہائشی حنیف الرحمان ولد نصیب روان نے گھر کے ایک کمرا میں مبینہ طور گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق خودکشی کے چند دن ہوئے تھے، نوجوان کی لاش خراب ہونے لگی تھی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان ذہنی مریض بتایا جاتا ہے جسے بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔

دوسری جانب لکی مروت میں چشمہ روڈ پر میر عالمی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سجاد اور طارق اقبال جبکہ زخمیوں میں رفیق اور عدنان شامل ہیں جنہیں علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button