خیبر پختونخوا
بی آر ٹی کے حوالے سے ایک اور بری خبر، چوکیدار کی موجودگی میں سٹیشن سے لاکھوں کا سامان چوری
پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے ریچ 3 اسٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوگیا۔
تھانہ تہکال میں درج کئے گئے مقدمے کے مطابق یونیورسٹی روڈ بی آر تی سٹیشن سے رات کی تاریکی میں 3 لاکھ روپے کا سامان چوری کیا گیا ہے۔ چوری شدہ سامان میں 15 کاونٹر ویٹ شامل ہیں جبکہ لفٹ کو بھی نقصآن پہنچایا گیا ہے۔
پراجیکٹ منیجر اسلام گل نے مقدمے میں کہا ہے کہ کہ بی آر ٹی اسٹیشن پر چوکیدار دن رات موجود ہوتا ہے لیکن یہ کام کسی عام آدمی کا نہیں بلکہ ٹیکنیکل بندہ ہی یہ کام کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کا یہ منصوبہ پرویز خٹک کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا جو کہ کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔
زرایع کے مطابق منصوبے پر مجموعی لاگت 70 ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔