قومی

ایس او پیز کی خلاف ورزی، 441 سے زیادہ دکانیں، مارکیٹس سیل، 1231 گاڑیاں بند

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحت ضابطہ کار کی 6 ہزار 498 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں، 441 سے زیادہ دکانیں، مارکیٹس سیل، 1231 گاڑیاں بند، جرمانے کئے گئے۔

کمانڈ سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں عوامی تحفظ، صحت ضابطہ کار پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں،اسلام آباد میں ضابطہ کار کی 48 خلاف ورزیوں پر 11 دکانیں، مارکیٹ سیل، 30 گاڑیاں بند کی گئیں ،آزاد جموں و کشمیر میں ضابطہ کار کی 221 خلاف ورزیاں، ایک دکان سیل، 255 گاڑیاں بند کی گئیں، بلوچستان میں ضابطہ کار کی 586 خلاف ورزیوں پر 27 دکانیں، مارکیٹس سیل، 240 گاڑیاں بند کی گئیں، گلگت بلتستان میں 120 خلاف ورزیوں پر 35 دکانیں، مارکیٹس، 9 گاڑیاں بند کی گئیں۔

اعلامیہ کے مطابق خیبر پختون خواہ میں ضابطہ کار کی 2 ہزار 227 خلاف ورزیاں، 107 دکانیں، مارکیٹس، 3 گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 845 خلاف ورزیوں پر 225 دکانیں، مارکیٹس، 671 گاڑیاں بند کی گئیں، سندھ میں 551 خلاف ورزیوں پر 35 دکانیں، مارکیٹس، ایک صنعت سیل، 23 گاڑیاں بند کی گئیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button