شمالی وزیرستان میں جھڑپ، چار اہلکار شہید تین زخمی، چار شدت پسند بھی ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چار اہلکار شہید، تین زخمی جبکہ چار شدت پسند بھی مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں ہوئی جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید، تین زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار شدت پسند بھی ہلاک ہو گئے جن کی شناخت مساد، جوہر، ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ ایک نامعلوم ہے۔
BREAKING: 4 Soldiers Martyred, 4 Terrorists Killed In North Waziristan: ISPRhttps://t.co/aWJjCLHIB7 pic.twitter.com/kAP8sKhtfT
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) July 12, 2020
دوسری جانب جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی اسمعیل شہید، سپاہی شہباز شہید، سپاہی وحید اور سپاہی رضوان شہید شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت صوبیدار خالد، حولدار جاوید اور سپاہی سمیع کے نام سے ہوئی ہے جنہیں میرانشاہ FTC ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔