نوشہرہ، بیروزگاری سے تنگ نوجوان کی خودکشی، دو تشدد زدہ لاشیں برآمد
نوشہرہ میں ایک نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آ کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا جبکہ دو نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق مانکی شریف کے علاقے معراجی پایان کے رہائشی اسداللہ نے غربت و افلاس اور بے روزگاری سے آ کر گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی دوئی کھا لی جس سے اس کی موقت واقع ہو گئی۔
وقوعہ کے خلاف تھانہ نوشہرہ کلاں میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
دوسری جانب نوشہرہ ہی کے علاقے نندرک مغلکی میں ریت کے پہاڑ کے قریب ایک چالس سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی جبکہ خٹک شیدو کے علاقے میں مسلح افراد نے نوجوان کو قتل کر کے نعش ویرانے میں بھینک دی۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی این اے اور فنگرز پرنٹس حاصل کر کے لیبارٹری بھیج دیئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نہ ہونے پر انہیں امانتاً دفن کر دیا گیا جبکہ تھانہ مصری بانڈہ اور تھانہ آکوڑہ خٹک میں پولیس کی مدعیت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
علاوہ ازیں نوشہرہ ہی میں آج کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی جس کے بعد ضلع بھر میں وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 45 تک جا پہنچی۔
ڈپٹی کمشنرنوشہرہ نور ولی وزیر کے مطابق زیارت کاکا صاحب کے 67 سالہ میاں محمد اقبال قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔
ڈی سی نوشہرہ کے مطابق جمعہ کے روز پانچ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ضلع میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 864 ہو گئی ہے، 49 مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی جبکہ 2015 مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔